24 اپریل 2018 - 13:25
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ایک اعلی رہنما درجہ شہادت پر فائز ہوگئے / یوں شہید ہوئے یمن کے صالح الصماد + ویڈیو

سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم اتحاد کی بمباری کے نتیجے میں یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ہیں ان کی جگہ مہدی المشاط کو سیاسی کونسل کا نیا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم اتحاد کی بمباری کے نتیجے میں یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ہیں ان کی جگہ مہدی المشاط کو سیاسی کونسل کا نیا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے۔

انصار اللہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ جمعرات کو سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم فوجی اتحاد کی صوبہ الحدیدہ پر بمباری میں انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد شہید ہوگئے۔ انصار اللہ نے صالح الصماد کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہدی المشاط کو انصار اللہ کی اعلی سیاسی کونسل کا نیا سربراہ منتخب کرلیا گيا ہے۔

......

/169